ato logo
Search Suggestion:

کار کے اخراجات

Deductions for work-related use of your own car.

Published 16 July 2024

انفرادی کاپیاں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، درج ذیل براہ راست لنکس استعمال کریں: (PDF, 330KB) کار کے اخراجاتThis link will download a file

میں کیا کلیم کر سکتا ہوں؟

آپ ان صورتوں میں اخراجات کو اپنی آمدن میں سے منہا کرنے کلیم کر سکتے ہیں کہ آپ اپنی گاڑی کو:

• کام کے فرائض ادا کرنے کے لیے استعمال کریں

• اپنی معمول کی جائے کار سے الگ کہیں ورک کانفرنس یا میٹنگ میں شرکت کے لیے استعمال کریں

• کام کے ایک مقام سے سیدھے کام کے کسی دوسرے مقام تک سفر کریں

• ایک ہی دن میں ایک ہی آجر کے لیے کسی متبادل جائے کار تک جانے اور آنے کا سفر کریں

بالعموم، آپ گھر اور کام کے درمیان معمول کے سفر کا خرچ کلیم نہیں کر سکتے چاہے آپ اپنی معمول کی جائے کار سے بہت دور رہتے ہوں۔

آپ کار کے اس خرچ کے لیے اپنی آمدن میں سے رقم منہا کرنے کا کلیم نہیں کر سکتے جو آپ کو واپس ادا کیا جا چکا ہے۔

آپ کیپیٹل اخراجات (اثاثوں کے حصول کے اخراجات) جیسے گاڑی کی قیمتِ خرید کلیم نہیں کر سکتے۔

اگر آپ کار کے اخراجات کلیم کریں تو آپ لاگ بُک کا طریقہ یا سینٹس فی کلومیٹر کا طریقہ استعمال کر کے حساب لگا سکتے ہیں کہ آپ اپنی آمدن میں سے کتنی رقم منہا کریں گے۔

سینٹس فی کلومیٹر کا طریقہ

اگر آپ سینٹس فی کلومیٹر کا طریقہ استعمال کریں تو آپ کے کلیم کی بنیاد ایک مقررہ فی کلومیٹر شرح پر ہوتی ہے۔ اس میں کار کے تمام اخراجات شامل ہیں جیسے قیمت گرنا، رجسٹریشن اور انشورنس، مینٹنینس، مرمّت اور ایندھن کا خرچ۔ منہا کی جانے والی رقم کا حساب لگانے کے بعد آپ اس شرح میں ان اخراجات یا کسی دوسرے خرچ کا اضافہ نہیں کر سکتے۔

اگر آپ سینٹس فی کلومیٹر کا طریقہ استعمال کریں تو آپ:

• زیادہ سے زیادہ 5,000 کلومیٹر تک کا کلیم کر سکتے ہیں

• آپ کو اپنے اخراجات کی رسیدوں کی ضرورت نہیں ہے

• آپ کو یہ دکھانے کے لیے ریکارڈ کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ نے کام سے تعلق رکھنے والے کلومیٹروں کا حساب کیسے لگایا

• آپ کو یہ دکھانے کی ضرورت ہے کہ یہ کار آپ کی ملکیت ہے۔

لاگ بُک کا طریقہ

لاگ بُک کا طریقہ آپ کے لیے کار کے حقیقی اخراجات میں سے کام سے تعلق رکھنے والا حصہ دکھانا ممکن بناتا ہے۔ اس میں کار کے استعمال کے مسلسل اخراجات جیسے ایندھن، آئل اور کار سروس، رجسٹریشن، انشورنس اور قیمت گرنے جیسے اخراجات شامل ہو سکتے ہیں۔

آپ کو اپنے کار کے تمام اخراجات دکھانے والے ریکارڈز رکھنے ہوں گے جس میں کار کا مالک ہونے کا ثبوت بھی شامل ہے۔
آپ کو ایک قانوناً درست لاگ بُک کی ضرورت بھی ہو گی جو:

• مسلسل 12 ہفتوں کی مدت میں آپ کا تمام سفر دکھاتی ہو

• ہر سفر کی منزل اور مقصد دکھاتی ہو

• ہر سفر کے آغاز اور اختتام پر اوڈومیٹر ریڈنگ (چلے ہوئے کلومیٹر) دکھاتی ہو

• کُل چلے ہوئے کلومیٹر دکھاتی ہو۔

آپ کی لاگ بُک 5 سال کے لیے قابل قبول ہے اور یہ کاغذ کی بُک یا الیکٹرانک بُک ہو سکتی ہے۔

آپ کو ہر اس سال کے لیے اوڈومیٹر ریکارڈز رکھنے ہوں گے جس سال میں آپ نے اپنی لاگ بُک کا سہارا لیا۔

یہ صرف ایک عمومی خلاصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ato.gov.au/carexpenses دیکھیں یا کسی رجسٹرڈ ٹیکس پروفیشنل سے بات کریں۔ 

QC102775