ato logo
Search Suggestion:

لباس اور لانڈری کے اخراجات

Deductions when you buy, repair or launder occupation-specific or protective clothing, or distinctive uniforms.

Published 16 July 2024

انفرادی کاپیاں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، درج ذیل براہ راست لنکس استعمال کریں: (PDF, 400KB) لباس اور لانڈری کے اخراجات This link will download a file

لباس کے اخراجات

آپ کام پر پہنا جانے والا لباس خریدنے، کرایے پر لینے، مرمت کروانے یا صاف کروانے کا خرچ کلیم کر سکتے ہیں،
اگر یہ حفاظتی لباس ہو، پیشے کا مخصوص لباس ہو یا مخصوص یونیفارم ہو۔

آپ کام پر پہنا جانے والا مروّجہ لباس خریدنے، کرایے پر لینے، مرمت کروانے یا صاف کروانے کا خرچ کلیم نہیں کر سکتے، چاہے آپ کا آجر یہ لباس لازمی قرار دیتا ہو یا آپ یہ لباس صرف کام پر پہنتے ہوں۔

‘مروّجہ لباس’ سے مراد وہ روزمرہ ملبوسات ہیں جو لوگ اپنے پیشے سے قطع نظر پہنتے ہیں مثلاً جینز، بزنس سوٹ اور ٹی شرٹ۔

حفاظتی لباس

آپ اس لباس کا خرچ آمدن میں سے منہا کرنے کا کلیم کر سکتے ہیں جو آپ کام پر بیماری یا حادثے کے حقیقی اور ممکنہ خطرے سے محفوظ رہنے کی خاطر پہنتے ہوں۔ حفاظتی لباس میں حفاظتی خصوصیات یا فنکشنز ہونا ضروری ہے اور اس میں یہ شامل ہو سکتا ہے:

•تیز رنگ کی سیفٹی ویسٹ

•حفاظتی بوٹ، بوائلر سوٹ یا ایپرن

•آگ نہ پکڑنے والا لباس

•نرسوں کے جوتے جو پھسلتے نہ ہوں

خاص پیشے کے لیے لباس

آپ اس لباس کا خرچ آمدن میں سے منہا کرنے کا کلیم کر سکتے ہیں جو ایک مخصوص پیشے کے فرد کے طور پر آپ کی پہچان کرواتا ہو مثلاً شیف کی چیک پیٹرن والی پتلون۔

لازمی یونیفارم

آپ ایسے لازمی یونیفارم کا خرچ آمدن میں سے منہا کرنے کا کلیم کر سکتے ہیں جو ایک ادارے کے ملازم کے طور پر آپ کی شناخت کرواتا ہو۔ ضروری ہے کہ آپ کے آجر نے سختی سے لاگو کیے جانے والے جائے کار کے معاہدے یا پالیسی کے ذریعے یہ یونیفارم پہننا لازمی قرار دیا ہو۔

غیر لازمی یونیفارم

آپ کام پر غیر لازمی یونیفارم کا خرچ آمدن میں سے منہا کرنے کا کلیم نہیں کر سکتے، سوائے اس کے کہ آپ کے آجر نے اس ڈیزائن کو Register of Approved Occupational Clothing (منظور شدہ پیشہ ورانہ لباس کے رجسٹر) میں رجسٹر کروایا ہو اور آپ وہ یونیفارم کام پر پہنتے ہوں۔

لانڈری اور مرمّت

آپ اس صورت میں کام پر پہنے جانے والے لباس کی صفائی اور مرّمت کا خرچ اپنی آمدن میں سے منہا کرنے کا کلیم کر سکتے ہیں کہ یہ حفاظتی لباس ہو، آپ کے پیشے کے لیے مخصوص ہو، لازمی یونیفارم ہو یا رجسٹرڈ غیر لازمی یونیفارم ہو۔

لانڈری کلیم کا حساب لگانے کے لیے معقول بنیاد یہ ہے کہ یا تو یہ:

•$1 فی لوڈ (دھلائی) ہو، اگر اس دھلائی میں صرف کام سے تعلق رکھنے والے کپڑے ہوں

•یا 50c فی لوڈ (دھلائی) ہو، اگر آپ کام کے لباس کے ساتھ ذاتی کپڑے بھی دھلائی میں ڈال رہے ہوں۔

آپ کو یہ دکھانے کے قابل ہونا چاہیے کہ آپ نے کلیم کی رقم کا حساب کیسے لگایا ہے۔

آپ ان زمروں میں آنے والے کام کے لباس کی ڈرائی کلیننگ اور مرمّت پر اپنی جیب سے واقعتاً ادا کیے گئے اخراجات کو آمدن سے منہا کرنے کا کلیم کر سکتے ہیں۔

یہ صرف ایک عمومی خلاصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ato.gov.au/clothingandlaundry دیکھیں یا کسی رجسٹرڈ ٹیکس پروفیشنل سے بات کریں۔

QC102777