ato logo
Search Suggestion:

کام سے تعلق رکھنے والے اخراجات کے ریکارڈز رکھنا

Records you need to show a payment or expense, the format to keep your records in, and how long to keep them.

Published 16 July 2024

انفرادی کاپیاں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، درج ذیل براہ راست لنکس استعمال کریں: (PDF, 260KB) کام سے تعلق رکھنے والے اخراجات کے ریکارڈز رکھنا This link will download a file

ریکارڈ سے کیا مراد ہے؟

ریکارڈ سے بالعموم مراد رسید ہوتی ہے جس سے پتہ چلے کہ:

• آپ نے یہ چیز کہاں سے خریدی

• آپ نے کتنی رقم ادا کی

• آپ نے کیا چیز خریدی

• خریداری کی تاریخ

• رسید پر لکھی تاریخ۔

آپ کا ریکارڈ کاغذی شکل میں یا الیکٹرانک ہو سکتا ہے جس میں آپ کی رسیدوں کی فوٹوز بھی شامل ہیں۔

بینک سٹیٹمنٹ یا کریڈٹ کارڈ سٹیٹمنٹ میں یہ سب معلومات نہیں ہوتیں لہذا صرف ایسی سٹیٹمنٹ قابل قبول ریکارڈ نہیں ہے۔

ATO App میں myDeductions ٹول ایک ریکارڈز رکھنے والا ٹول ہے جس سے آپ اپنے ریکارڈز کو الیکٹرانک صورت میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ابھی یہ مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ابھی یہ مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کام سے تعلق رکھنے والے اخراجات کلیم کرنا

اگر آپ کام سے تعلق رکھنے والے کسی خرچ کو اپنی آمدن میں سے منہا کرنے کا کلیم کریں تو آپ کے پاس اس خرچ کا ریکارڈ ہونا ضروری ہے جس سے پتہ چلتا ہو کہ:

• آپ نے یہ رقم خرچ کی

• اس خرچ کا تعلق براہ راست آپ کے آمدن کمانے سے ہے۔

یہ دکھانے کے لیے کہ اس خرچ کا تعلق آپ کے آمدن کمانے سے کیسے ہے، آپ کو ڈائری یا ایسا ہی کوئی دوسرا ریکارڈ رکھنا ہو گا جس سے یہ نظر آئے:

• آپ کا نجی استعمال اور کام کے لیے استعمال

• آپ نے اس خرچ کے لیے اپنی آمدن میں سے منہا کی جانے والی رقم کا حساب کیسے لگایا۔

آپ ایک خرچ کے صرف اس حصے کو اپنی آمدن میں سے منہا کرنے کا کلیم کر سکتے ہیں جس کا تعلق کام سے ہو۔

کام سے تعلق رکھنے والے اخراجات کے لیے خاص ریکارڈز

آپ کو مختلف قسموں کے ریکارڈز رکھنے کی ضرورت ہو گی جس کا انحصار کام سے تعلق رکھنے والے اس خرچ کی قسم سے ہے جو آپ کلیم کر رہے ہوں۔ مثال کے طور پر، ان چیزوں کے لیے رسیدوں کے ساتھ ساتھ آپ کو بالعموم دوسری قسموں کے ریکارڈز رکھنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے:

• کار کے اخراجات

• لباس اور لانڈری

• خود تعلیم حاصل کرنے کے اخراجات

• گھر سے کام کے اخراجات

• ایک دن سے زیادہ لمبے سفر کے اخراجات۔

آپ کو کتنا عرصہ ریکارڈز رکھنے ہوں گے

آپ جس تاریخ کو ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں، اس کے بعد سے 5 سال تک ریکارڈز رکھنا ضروری ہے۔ بعض حالات میں، اس مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ریکارڈز رکھنے کی اہمیت

اگر ہم آپ کا ٹیکس ریٹرن چیک کریں اور آپ کے پاس اپنی آمدن میں سے منہا کیے جانے والے کلیمز کے ثبوت نہ ہوں تو ممکن ہے آپ کو کلیمز کرنے کی اجازت نہ ملے (انہیں آپ کے ٹیکس ریٹرن میں سے نکال دیا جائے)۔

اچھے ریکارڈز رکھنے سے آپ کو:

• اپنے اخراجات کا ثبوت دینے میں مدد ملتی ہے

• اپنا ٹیکس ریٹرن تیار کرنے میں مدد ملتی ہے

• اپنے تمام استحقاقات کلیم کرنے میں مدد ملتی ہے

• ٹیکس آڈٹ اور ہماری طرف سے تبدیلیوں کا خطرہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ صرف ایک عمومی خلاصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ato.gov.au/keepingrecords دیکھیں یا کسی رجسٹرڈ ٹیکس پروفیشنل سے بات کریں۔

 

QC102776