ato logo
Search Suggestion:

ہمارا چارٹر

Last updated 25 June 2023

معلوم کریں کہ آپ کے سلسلے میں ہم کیا عہد رکھتے ہیں، ہم آپ سے کیا تقاضے کرتے ہیں اور اگر آپ مطمئن نہ ہوں تو آپ کیا قدم اٹھا سکتے ہیں۔

اس صفحے پر:

ہمارے چارٹر کا تعارف

آپ کے سلسلے میں ہمارا عہد

ہم آپ سے کیا تقاضے کرتے ہیں

اگر آپ کسی فیصلے پر نظر ثانی کروانا چاہتے ہوں تو اس کے لیے کیا قدم اٹھائے جا سکتے ہیں

اگر آپ ہماری سروس سے مطمئن نہ ہوں تو آپ کیا قدم اٹھا سکتے ہیں

ہم سے رابطہ کرنے کا طریقہ

ہمارے چارٹر کا تعارف

ہم آسٹریلیا کی ٹیکس، سپر اور بزنس رجسٹری کی خدمات کے منتظم ہیں۔ ہم لوگوں کو سرکاری بینیفٹس کی فراہمی میں بھی مدد دیتے ہیں۔

ہماری خدمات اس طرز زندگی، جیسے صحت کی نگہداشت، تعلیم اور کمیونٹی انفراسٹرکچر، کو سہارا دینے کے لیے نہایت اہم ہیں جو ہمیں آسٹریلیا میں نصیب ہے ۔

یہ ممکن بنانے کے لیے ہم ایک کردار رکھتے ہیں۔ کبھی کبھار آپ کو اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے ہمارے ساتھ کام کرنا ہو گا۔

ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جب بھی آپ ہمارے ساتھ کام کریں، آپ کو آسانی اور پیشہ ورانہ طرز عمل کا تجربہ ہو۔

یہ چارٹر:

  • واضح کرتا ہے کہ ہمارے ساتھ واسطے میں آپ کیا ذہن میں رکھ سکتے ہیں
  • ہمارے ساتھ کام کرنے والے سب لوگوں کے لیے اطلاق پاتا ہے
  • ان قوانین، ضابطوں اور اصولوں کی بنیاد پر بنا ہے جن کی پابندی ہم دونوں کے لیے لازمی ہے۔

اگر آپ ہمارے فیصلے سے غیر متفق ہوں یا آپ کے خیال میں ہم نے چارٹر پر عمل نہ کیا ہو تو آپ بعض قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔

آپ کے سلسلے میں ہمارا عہد

منصفانہ اور معقول سلوک

آپ کے ساتھ ہمارا تعلق باہمی بھروسے اور احترام پر قائم ہے۔ ہم اپنے ہر کام میں منصفانہ اور اخلاقیاتی طرز عمل اور جوابدہ رہنے کا عزم رکھتے ہیں۔

ہم:

  • آپ کے ساتھ شائستگی، لحاظ اور احترام سے پیش آئیں گے
  • ایمانداری اور دیانت سے کام کریں گے
  • غیر جانبدار رہیں گے اور آپ کو نیک نیت سمجھیں گے
  • آپ کو ایماندار سمجھیں گے سوائے اس کے کہ ہمارے پاس کچھ اور سمجھنے کی وجہ موجود ہو اور ہم آپ کو وضاحت کا موقع دیں گے
  • آپ اپنی نمائندگی کے لیے جن لوگوں مثلاً کسی پروفیشنل ایڈوائزر کو چنیں، ان کے ساتھ کام کریں گے۔

پیشہ ورانہ سروس

ہم جانتے ہیں کہ قانون کے تحت آپ کے حقوق اور فرائض پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔ ہم آپ کو قابلِ عتبار، قابلِ رسائی اور کارآمد معلومات اور سروس فراہم کرنے کا ہدف رکھتے ہیں تاکہ آپ کو اپنے حقوق سمجھنے اور اپنے فرائض پورے کرنے میں مدد ملے۔

ہم:

  • سوالات کا جواب دیں گے اور بروقت، درست اور آسان فہم معلومات فراہم کریں گے
  • ہم لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنی پراڈکٹس اور مصنوعات اس طرح بنائیں گے کہ انہیں سمجھنا آسان ہو اور یہ سب لوگوں کے لیے دستیاب ہوں
  • ہم ڈیجیٹل طریقے سے خدمات فراہم کریں گے، سوائے اس کے کہ کوئی متبادل طریقہ زیادہ مناسب ہو۔

سہارا اور مدد

ہمیں احساس ہے کہ لوگوں کو مختلف اوقات پر، مختلف طریقوں سے مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اگر آپ کسی نازک صورتحال یا مشکل دور سے گزر رہے ہوں یا آپ کسی مصیبت سے متاثر ہوئے ہوں تو آپ کے لیے اپنے فرائض پورے کرنا زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔ اکثر کیسوں میں اگرچہ ہم آپ کے فرائض ختم نہیں کر سکتے، ممکن ہے ہم بعض طریقوں سے آپ کو یہ فرائض پورے کرنے میں مدد دے سکیں۔

ہم:

  • آپ کے حالات سنيں گے اور جہاں ممکن ہو، انہیں پیشِ نظر رکھیں گے
  • مصیبتوں اور مشکل ادوار میں سہارا فراہم کریں گے
  • اگر آپ کو ہماری خدمات کو سمجھنے یا حاصل کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہو تو مدد فراہم کریں گے۔

آپ کے ڈاٹا اور پرائیویسی کا تحفظ

ہم آپ کے متعلق معلومات اور ڈاٹا کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ جدید ڈیجیٹل دنیا میں آپ کی ذاتی تفصیلات کی پرائیویسی اور تحفظ کتنا اہم ہے۔

ہم:

آپ کو آگاہ رکھنا

ہم آپ کے اور کمیونٹی کے ساتھ تمام واسطے میں شفاف اور جوابدہ رہنے کا عزم رکھتے ہیں۔

ہم:

  • اپنے فیصلوں کی وجوہ بتائیں گے
  • آپ کو اپنی پیش رفت سے آگاہ رکھیں گے
  • آپ کے حقوق، فرائض اور نظرثانی کے مواقع کے متعلق معلومات اور وضاحت دیں گے
  • آپ کو آپ کے متعلق معلومات تک رسائی اور ان معلومات تک رسائی دیں گے جن سے ہمیں فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے، جہاں یہ مناسب ہو۔

ہم آپ سے کیا تقاضے کرتے ہیں

قانون کے تحت آپ کے کئی مختلف فرائض ہوں گے جن کا انحصار آپ کے حالات پر ہو گا۔

آپ کو بہترین ممکن سروس فراہم کرنے اور آپ کے فرائض کی ادائیگی میں مدد دینے کی خاطر ہم آپ سے کچھ تقاضے کرتے ہیں۔

ہمارے ساتھ شائستگی، لحاظ اور احترام سے پیش آئیں۔

سچائی سے کام لیں اور قانون کے دائرے میں رہیں۔

ہمارے سوالات کا بروقت جواب دیں اور ہمیں تمام متعلقہ معلومات فراہم کریں۔ ہم یہ یقینی بنانے کے لیے آپ سے سوالات پوچھ سکتے ہیں یا مزید معلومات اکٹھی کر سکتے ہیں کہ ہم جو سمجھ رہے ہیں، وہ درست اور تازہ صورتحال ہے۔

اگر کوئی آپ کی نمائندگی کر رہا ہو تو ہمیں بتائیں۔ پھر بھی یہ یقینی بنانے کی ذمہ داری آپ کی ہے کہ ہمیں دی جانے والی معلومات درست ہیں۔

حسابات بروقت جمع کروانے اور وقت پر ادائیگیاں کرنے کے سمیت اپنے تمام فرائض پورے کریں۔ اگر آپ ایسا نہ کر سکتے ہوں تو آخری تاریخ سے جتنا پہلے ممکن ہو، ہمیں اس بارے میں بتا دیں تاکہ ہم آپ کی مدد کر سکیں۔

اچھے ریکارڈز رکھیں اور ضرورت ہونے پر ہمیں یہ فراہم کریں۔

اپنی شناخت کی معلومات محفوظ رکھنے کے لیے محتاط رہیں اور اگر آپ کی تفصیلات میں تبدیلی آئے تو ہمیں بتائیں۔

اگر آپ کسی فیصلے پر نظر ثانی کروانا چاہتے ہوں تو اس کے لیے کیا قدم اٹھائے جا سکتے ہیں

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنے فیصلوں میں غلطی کی ہے تو ہم آپ کی تشویش دور کرنے کے لیے جلد از جلد اور آسان ترین ممکن طریقے سے آپ کے ساتھ کام کریں گے۔

ہم قانون بدلنے کا اختیار نہیں رکھتے۔ تاہم ہم آپ کو یہ سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں کہ آپ کے حالات میں قانون کس طرح اطلاق پاتا ہے۔

ہم آپ کو حاصل مواقع کی وضاحت بھی کریں گے جس میں قانونی نظر ثانی کے حقوق اور شکایت کا طریقہ بتانا بھی شامل ہے۔

پہلے قدم کے طور پر، اپنی تشویش پر ہم سے بات کر کے دیکھیں کہ آیا ہم اسے دور کر سکتے ہیں۔ ممکن ہے آپ کے لیے ایک رابطہ شخص کو مخصوص کیا گیا ہو جس سے آپ بات کر سکیں یا آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

آپ ہمارے کئی فیصلوں کے سلسلے میں یہ درخواست بھی کر سکتے ہیں کہ ان پر ایک خودمختار افسر نظر ثانی کرے جس نے پہلے فیصلے پر کام نہیں کیا تھا۔

اگر آپ ہمارے اندرونی نظر ثانی سے غیر متفق ہوں تو آپ بیرونی نظر ثانی کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اکثر کیسوں میں بیرونی نظر ثانی طلب کرنے کے لیے یہ ضروری ہو گا کہ آپ پہلے ہم سے اندرونی نظر ثانی کی درخواست کر چکے ہوں اور آپ اس کے نتیجے سے غیر مطمئن ہوں۔

آپ کو جس فیصلے پر اعتراض ہو، اس کی نوعیت پر منحصر، ممکن ہے آپ کو بیرونی نظر ثانی کے لیے کئی مختلف مواقع حاصل ہوں جیسے عدالتوں یا ٹرائبیونلز میں جانا۔

اگر آپ ہماری سروس سے مطمئن نہ ہوں تو آپ کیا قدم اٹھا سکتے ہیں

جب آپ مطمئن نہ ہوں تو ہمیں اس کا علم ہونا اہم ہے تاکہ ہم اپنی سروس کو بہتر بنانا جاری رکھیں۔

اگر ہم آپ کی توقعات پر پورے نہ اترے ہوں یا آپ کے خیال میں ہم نے اپنے چارٹر پر عمل نہ کیا ہو تو آپ کئی قدم اٹھا سکتے ہیں:

  1. پہلے قدم کے طور پر، اپنی تشویش پر کسیATO آفیسر سے بات کریں جو آپ کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرے گا۔ ممکن ہے آپ کے لیے ایک رابطہ شخص کو مخصوص کیا گیا ہو جس سے آپ بات کر سکیں یا آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
  2. اگر آپ مطمئن نہ ہوں تو آپ کسی مینیجر سے بات کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
  3. اگر اس سے بھی آپ کی تشویش دور نہ ہو تو آپ تبصرے مہیا کر سکتے ہیں جن کی روشنی میں ہم اپنا طریق کار بہتر بنائیں یا آپ رسمی شکایت کر سکتے ہیں۔

ہم تمام شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور انہیں جلد اور منصفانہ انداز میں حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شکایت کرنے سے ہمارے ساتھ آپ کے تعلق پر اثر نہیں پڑے گا۔

اگر آپ ہم سے شکایت کرنے کے بعد مطمئن نہ ہوں تو آپ خودمختارانہ چھان بین کے لیے انسپیکٹر جنرل آف ٹیکسیشن اور ٹیکسیشن اومبڈزمینExternal Link سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ان صورتوں میں آپ ہم سے ہرجانہ لینے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں کہ:

  • آپ سمجھتے ہوں کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے قانونی ذمہ داری پیدا ہوئی ہے
  • ہمارے ناقص انتظامی کام کی وجہ سے آپ کو مالی نقصان ہوا ہو۔

ہم سے رابطہ کرنے کا طریقہ

اگر آپ کے سلسلے میں ہمارے عہد یا آپ سے ہمارے تقاضوں کے متعلق آپ کا کوئی سوال یا تشویش ہو تو ہم سے رابطہ کریں یا کسی پروفیشنل ایڈوائزر سے رابطہ کریں۔

QC57506